ہر کوئی ہمیں ترمیم والے سینیٹر کہہ رہا ہے :دنیش کمار

ہر کوئی ہمیں ترمیم والے سینیٹر  کہہ رہا ہے :دنیش کمار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہے ہر کوئی ہمیں ترمیم والے سینیٹر کہہ رہا ہے ۔

 انہوں نے کہا میری درخواست ہے 6 دن ہو چکے ہیں، ہم مسلسل آ رہے ہیں، ترامیم پیش کی جائیں۔انہوں نے کہا فون آ رہے ہیں کیا بنا ترامیم کا ،اب ہمارا نام ترمیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے ۔ جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا اس کو دیکھیں گے اگر آپ عوامی مفاد میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں