کندھ کوٹ میں تصادم،جاگیرانی برادری کے 5افراد جاں بحق
کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کندھ کوٹ کے علاقے تھانہ جگن کی حدود میں معمولی بات پر جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔
جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی ،علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا،فائرنگ سے دونوں گروپوں کے 5 افراد جاں بحق اور3 زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں نھر جاگیرانی، عبید جاگیرانی، ٹمو جاگیرانی ،دلشیر جاگیرانی اورصنم جاگیرانی شامل ہیں۔ اطلاع پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔