زیرحراست ملزم کے فرار کی سوشل میڈیا پر ویڈیو پرانی قرار
اسلام آباد (اے پی پی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ایف آئی اے کی حراست سے ملزم فرار ہونے کی کوشش کی ویڈیو 10 روز پرانی قرار دیدی، زونل آفس اسلام آباد حال ہی میں شفٹ ہوا ہے جس میں حوالات تیار ہو چکے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم زین نے جعلی ویزے کی بنیاد پر کینیڈا جانے کوشش کی تھی جس پر ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کیا تھا۔ ملزم نے واش روم کا بہانہ بنا کر کھڑکی سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مکمل میڈیکل چیک اپ کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ کینیڈا کے ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ ملزم نے 4 سال قبل جعلی دستاویزات پر سٹوڈنٹ ویزا کیلئے اپلائی کیا جو ریجیکٹ کیا گیا تھا۔ اب ملزم نے ایجنٹ کے ذریعے ویزا حاصل کیا جو تصدیق پر جعلی نکلا جس پر ملزم ڈپریشن کا شکار تھا۔