پی آئی اے : 33میں سے 16طیارے آپریشنل،17گراؤنڈ

پی آئی اے : 33میں سے  16طیارے آپریشنل،17گراؤنڈ

لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے 33 طیاروں میں سے صرف 16آپریشنل ہیں جبکہ 17کو پرزوں کی عدم دستیابی کی بنا پر گراؤنڈ کیا جاچکاہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ایئربس 320طیاروں میں سے صرف 10اڑان بھر رہے ہیں جبکہ 5گراؤنڈ کردئیے گئے۔

بوئنگ 777کے 5طیارے آپریشنل ہیں اور 7کوگراؤنڈ کیا جاچکاہے ،اے ٹی آر کا صرف ایک طیارہ استعمال کیا جارہاہے اور5طیارے پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث اڑان بھرنے کے قابل نہیں رہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ شعبہ انجینئرنگ کی عدم توجہ کے باعث قومی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہورہاہے ، روزانہ کی بنیادوں پر طیاروں میں خرابی معمول بن چکی ہے ، جس سے مسافروں کو اذیت کا سامنا ہے ۔قومی ایئرلائن کی مبینہ نجکاری کے باعث انجینئرنگ کا شعبہ طیاروں کی مین ٹننس پر توجہ نہیں دے رہا ، نہ ہی پرزہ جات کی خریداری کے لئے پلاننگ کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ ساری معلومات افسروں کو بھیج دی ہیں اوران کے احکامات کا انتظار کیاجارہاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں