پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کا اپوزیشن لیڈرملک احمد بھچر پر عدم اعتماد :ذرائع

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں  اراکین کا اپوزیشن لیڈرملک احمد  بھچر پر عدم اعتماد :ذرائع

لاہور( سیاسی نمائندہ )پنجاب میں اپوزیشن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اراکین کا اپوزیشن لیڈر پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر سمیت دیگر کی جانب سے توانا آواز نہ اٹھانے پر جنید افضل ساہی سمیت متعدد ارکان اسمبلی شدید ناراض ہوئے ۔اپوزیشن پارلیمانی اجلاس میں اراکین کے مابین شدید گرما گرمی اور تلخ کلامی ہوئی۔پارٹی کے ساتھ مخلص اراکین کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن رکن جنید افضل ساہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سمیت ہر جگہ ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا مگر میری گرفتاری پر جاندار آواز نہیں اٹھائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں