ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لئے چور 6گاڑیاں لے گئے

ڈاکوؤں نے لاکھوں لوٹ لئے چور 6گاڑیاں لے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فون ،4موٹرسائیکلوں اور 2کاروں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈاکو غازی آباد میں منیر سے 2لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،نصیر آباد میں جنید سے 2لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں بشارت سے 2 لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگرقیمتی سامان، شیرا کوٹ میں امجد سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون ،سندر میں شاکر سے 1 لاکھ 95ہزار روپے اور موبائل فون،گجر پورہ میں یاسر سے 16 ہزار روپے اور موبائل فون ، راوی روڈ پرعامر سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں نوید سے 1لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں نیاز سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے ،موبائل فون اورقیمتی سامان ،نواب ٹاؤن میں امتیاز سے 16 ہزار روپے اورموبائل فون ،اچھرہ میں کاشف سے 20 ہزار روپے اورموبائل فون چھین کرلے گئے ۔چوروں نے مصری شاہ سے دانش اور گلبرگ سے افتخار کی کاریں جبکہ شالیمار سے ریاض ، نو لکھا سے ارباب ، گرین ٹاؤن سے نواز اور اچھرہ سے امانت کی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں