غزہ احتجاج ،مظاہرین اور اسلام آباد پولیس کی جھڑپ ، 55 گرفتار

غزہ احتجاج ،مظاہرین اور اسلام آباد پولیس کی جھڑپ ، 55 گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اپنے رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں )غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسلام آباد میں سیو غزہ احتجاج ،اسرائیل مخالف نعرے ، مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔

احتجاج آبپارہ چوک سے شروع ہوا ،طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے دوران پولیس نے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 55 افراد کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے سابق سینیٹر مشتاق کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار 5 خواتین کو رہا کر دیا گیا ۔ ادھر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طر ح فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر نماز جمعہ کے بعد بڑا حتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیات جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوانے کی ۔مقررین نے کہا کہ پوری دنیا کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں فوری بند کرا ئی جائیں اور اسرائیل سے جنگی جرائم کا حساب لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں