عافیہ رہائی کیس:امریکاکیساتھ قیدیوں کے تبادلے کی تجاویز، وفد امریکا جائیگا

عافیہ رہائی کیس:امریکاکیساتھ قیدیوں  کے تبادلے کی تجاویز، وفد امریکا جائیگا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دورانایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ حکومت سابق اورموجودہ پارلیمنٹیرینز،ریٹائرڈ اورحاضر سروس آرمی آفیشلزپرمشتمل وفدامریکابھیجے گی۔

وفدمیں ڈاکٹرزاور فوزیہ صدیقی بھی شامل ہونگے ،وزیراعظم نے وفدامریکابھیجنے کی منظوری دیدی ہے ، وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایاکہ وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ پریزنر ٹرانسفر ایگریمنٹ (پی ٹی اے )کا پرپوزل شیئر کیا ہے ،عدالتی معاون زینب جنجوعہ نے کہاعافیہ صدیقی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے ، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔بعدازاں سابق سینیٹرمشتاق احمدنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے عدالت اور عوام کے دباؤ پر ایک خط لکھا ہے لیکن صرف خط سے مسئلہ حل نہیں ہوگا جب تک اعلیٰ سطح کا وفدامریکاجاکروائٹ ہاؤس میں امریکی حکام کے ساتھ بات نہ کرے ، تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ ڈٖاکٹرعافیہ کی صحت گر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں