سینیٹ اجلاس پھرکورم کی نذر، وزرا حکومتی اوراپوزیشن ممبرز غائب

سینیٹ اجلاس پھرکورم کی نذر، وزرا  حکومتی اوراپوزیشن ممبرز غائب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے )سینیٹ کا اجلاس مسلسل دوسرے روزبھی کورم کی نذر ہوگیا۔ جمعہ کودودن کے وقفے سے شروع ہونے والے اجلاس میں پہلے چھ سینیٹرزموجود تھے ، وزرا سمیت حکومتی اوراپوزیشن ممبران بھی شریک نہیں ہوئے ۔

 اجلاس کی کارروائی جاری تھی کہ وقفہ سوالات کے دوران پی ٹی آئی کی رکن فلک ناز چترالی نے کورم کی نشاندہی کردی جس پر وزیر قانون ان کو سمجھانے آئے مگر وہ کورم کی نشاندہی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں۔ منگل کو بھی اجلاس کورم کی نذر ہوا تھا۔ ممبران کی عدم دلچسپی سے اہم اموراورقانون سازی کاسلسلہ التوا کا شکارہوگیا۔ آئینی ترامیم منظوہونے کے بعد اپوزیشن سمیت حکومتی ممبران کی عدم حاضری سوالیہ نشان ہے ۔ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرزاورپارلیمانی جماعتوں کی قیادت کواس ضمن میں نوٹس لیناپڑے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں