پاکستانی معیشت 3.2فیصد کی شرح سے ترقی کریگی:آئی ایم ایف

پاکستانی معیشت 3.2فیصد کی شرح سے ترقی کریگی:آئی ایم ایف

اسلام آباد(این این آئی)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ اینڈ سنٹرل ایشیا جیہادایزور نے کہا مہنگائی 29فیصد سے کم ہو کر اس سال 12.6 فیصد ہوگئی ہے۔

توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10.6فیصد پر آ جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی معیشت کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کیا، انہوں نے کہا 2024-25میں پاکستانی معیشت 3.2فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، یہ پاکستانی معیشت میں ایک بہتری کا اشارہ ہے ، مہنگائی 29فیصد سے کم ہو کر اس سال 12.6فیصد پر آ گئی ہے ، توقع ہے پاکستان میں اگلے سال مہنگائی مزیدکم ہوکر 10.6فیصد پر آ جائے گی، پاکستانی حکومت کے اصلاحاتی پیکیج کے کئی اہم مقاصد ہیں،مالی استحکام کا حصول، آمدنی میں اضافہ، خسارے میں کمی ترجیحات ہیں، ٹیکس وصولی میں بہتری اورمسائل حل کر کے آمدنی بڑھائی جا سکتی ہے ،ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات بھی اہم ترجیحات میں شامل ہیں اس سے پاکستان میں نجی شعبے کیلئے مزید مواقع پیدا ہوں گے ، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی معیشت کو زیادہ برآمدی صلاحیت حاصل ہوگی۔ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار بنے گا،مالیاتی پالیسی مہنگائی میں کمی اور سرمائے کی روانی میں رکاوٹیں دور کرنے میں مددگار ہے ، اس سے کرنٹ اکاؤنٹ پر بوجھ کم ہوگا، معیشت میں استحکام آئے گا اور مالیاتی خطرات میں کمی اورتوانائی شعبے میں بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں