کشمیریوں سے یکجہتی کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

 کشمیریوں سے یکجہتی  کل یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد (دنیا نیوز)حکومت نے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر  27 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کے تمام انتظامات کے لئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔مراسلے کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی۔ واضح رہے 27 اکتوبر 1948 کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا، بھارتی قبضے کو 77 برس مکمل ہونے پر پاکستان نے یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں