اصل خوشی اس دن ہوگی جب عمران رہا ہونگے ، بشری ٰبی بی

اصل خوشی اس دن ہوگی جب  عمران رہا ہونگے ، بشری ٰبی بی

پشاور(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہوں گے ۔

تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری ٰبی بی سے صدرویمن ونگ پی ٹی آئی کنول شوزب کی ملاقات ہوئی۔ملاقات  میں کنول شوزب نے رہائی پر بشری کو مبارک دی ، جس پر بانی کی اہلیہ نے کہا کہ خیریت سے ہوں بس آپ لوگ بانی پی ٹی آئی کی فکرکریں، اصل خوشی اس دن ہوگی جب بانی رہاہوں گے ۔ سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں اوررہنماؤں کو ان کی رہائی کیلئے کوشش کرنی چاہیے ۔ادھر بشریٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی، شوکت خانم میں چیک اپ کرائے جانے کا امکان ہے ۔ ترجمان مشال یوسفزئی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن کے باعث کان سے خون آ رہا ہے ، ان کے مزید ٹیسٹ ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں