پنجاب اسمبلی :26ویں ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی :26ویں ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پنجاب اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ،اپوزیشن ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے واک آؤٹ کرگئے ۔

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے 2گھنٹے 47 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے حق میں قرارداد پیش کی۔قرا رداد میں چھبیسویں آئینی ترمیم منظور کروانے پر وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔قرار داد کے متن میں لکھا گیا پاکستان کا آئین مقدس دستاویز ہے جو 1973میں متفقہ طورپر منظور کیاگیا، ریاستی ادارے جتنے مضبوط، فعال اور قابل اعتماد ہوں گے تو ریاست بھی اتنی طاقتور و باوقار ہوگی، مقننہ انتظامیہ و عدلیہ کے اختیارات کی علیحدگی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے ۔ بعدازاں قرارداد منظور کر لی گئی جس پر اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شدید نعرے بازی کی اور 26 ویں آئینی ترمیم، پنجاب حکومت کے رویے ، پولیس کے مظالم اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں