لاہور ہائیکورٹ بار کا جسٹس فائز کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات

لاہور ہائیکورٹ بار کا جسٹس فائز کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات

لاہور(عدالتی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات منایا ،اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس ہوا۔

صدر اسد منظور بٹ نے کہا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کی دھجیاں بکھیری ہیں، آج ہم وہ ڈنر کھائیں گے جو قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں دیا،جو قانون کی بالادستی کو نہیں مانتے پھر آئین ان کیساتھ یہی حال کرتا ہے ، 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف وکلا کی تحریک چلے گی جس کے نتیجے میں اس ترمیم کا خاتمہ ہو گا،سابق نائب صدر ربیعہ باجوہ نے کہا جوڈیشل ڈکٹیٹر سے قوم کی جان چھوٹ چکی ہے ، قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے کردار کی مذمت کرتی ہوں، قاضی فائز عیسیٰ اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے ،جب بھی پاکستان میں کوئی غیر قانونی فیصلہ ہوگا اس کو جسٹس قاضی فائز کے ساتھ منسوب کیا جائے گا،آج سیاہ ترین دور ختم ہوگیا ہے ،قاضی فائز عیسیٰ کو عبرت کے نشان کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں