ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں کمی آلو سمیت 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں کمی  آلو سمیت 13 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں )ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں0.22فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 15.15فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 51میں سے 13اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،10اشیا ء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 28 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے میں آلو 3.33فیصد،لہسن 2.97فیصد ، دال مونگ 2.84فیصد، انڈے 2.02فیصد مہنگے ہوئے جبکہ کیلے ، ٹماٹر، گھی، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 7.12فیصد کمی آئی، پیاز فی کلو 5.07فیصد، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 1.16فیصد سستا ہوا جبکہ دال ماش، چینی اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں