دہشت گردی کیخلاف پاک ، روس مشترکہ فوجی مشق ختم

دہشت گردی کیخلاف پاک ، روس مشترکہ فوجی مشق ختم

راولپنڈی (اے پی پی)پاکستان اور روسی فوج کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مشق دروزبہ VII اختتا م پذیر ہوگئی ۔ اس مشق میں پاک فوج کے سپیشل فورسز اور روسی فوج کے 54 اہلکاروں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب جمعہ کو نیشنل کائونٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوئی۔یہ دو ہفتوں پر مشتمل مشق 13 اکتوبر کو شروع ہوئی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اور ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے ۔ تقریب میں روس کے سفیرالبرٹ پی خوروف نے بھی شرکت کی۔دونوں ممالک کے فوجیوں نے مشق کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیکوں کو بہتر بنانا تھا، ساتھ ہی دوستانہ ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مستحکم کرنا بھی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں