جیل ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے :وکیل ،ایسا حکم نہیں دینگے :جسٹس اعجازاسحا ق

جیل ملاقاتوں پر پابندی کا  نوٹیفکیشن عدالتی اجازت سے  مشروط کیا جائے :وکیل ،ایسا حکم  نہیں دینگے :جسٹس اعجازاسحا ق

اسلام آباد، لاہور (اپنے نامہ نگارسے ، عدالتی رپورٹر )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود وکلا کی ملاقات پر پابندی پر دائر توہینِ عدالت درخواست جیل میں ملاقات ہوجانے پرنمٹا دی۔

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہاکہ عدالت کی مہربانی سے اجازت ملی اور ہم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ آئندہ جیل ملاقاتوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن عدالتی اجازت سے مشروط کر دیا جائے ،جسٹس اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ عدالت ایسا آرڈر نہیں کریگی۔عدالت نے درخواست نمٹادی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 9 مئی کے جلا گھیرا ئوکے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں