تاجر اسلام کے فروغ کیلئے کوششیں کریں:ذاکرنائیک

 تاجر اسلام کے فروغ کیلئے  کوششیں کریں:ذاکرنائیک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم مذہبی سکالر، دانشور اور داعی اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ تاجروں کو اپنے کاروبار کے ذریعے اسلام کے فروغ کیلئے دانستہ اور شعوری کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

 فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا اور نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ سے خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے اپنے شاندار استقبال پر پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں گزارے ہوئے دن ان کی زندگی کا لازوال سرمایہ ہیں اور اس سے اُن کو مزید زور و شور سے تبلیغ کے کام کو آگے بڑھانے کا حوصلہ ملا۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اس شہر کی تاجر برادری کا واحد منتخب ادارہ ہے جبکہ اِس کے دس ہزار ممبران کا رخیر کے ساتھ ساتھ دعوت اور تبلیغ کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔قیصر شمس گچھا نے اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو فیصل آباد کے تاریخی گھنٹہ گھر کا ماڈل بھی پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں