ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی سپیشل ایجوکیشن مقرر، سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض

 ثانیہ عاشق وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی  سپیشل ایجوکیشن مقرر، سلمیٰ بٹ کو پرائس  کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک،اے پی پی)مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل ، وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا۔

 ثانیہ عاشق 2018 کے عام انتخابات کے بعد بطور ینگسٹ ایم پی اے بنیں ۔ وہ مریم نوا ز کے ساتھ تقریباً ایک دہائی سے کام کر رہی ہیں۔ ثانیہ عاشق نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف فارمیسی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ دوسری طرف معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ اکوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کردیاگیا۔وزیر اعلیٰ نے سلمیٰ بٹ کوقلمدان دینے کی منظوری دی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی ہدایت پر سیکشن آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں