پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے گھر خریداری کا فنڈ بڑھانے کی منظوری

 پولیس شہدا کے اہلخانہ کیلئے گھر خریداری کا فنڈ بڑھانے کی منظوری

لاہور ( کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شہدا پولیس کے اہل خانہ کیلئے گھروں کی خریداری کے فنڈز میں اضافے کی منظوری دے دی ۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر شہدا کے اہلخانہ کیلئے گھروں کی خریداری کیلئے رقم میں 50لاکھ سے 2 کروڑ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

 شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کی فیملی کیلئے گھر کی خریداری کا فنڈ 50 لاکھ بڑھاکر  1کروڑ 85لاکھ روپے کر دیا گیا۔ شہید اے ایس آئی، سب انسپکٹر کی فیملی کیلئے گھر کی خریداری کا فنڈ 70لاکھ روپے اضافہ کیساتھ 2کروڑ 45لاکھ روپے ہوگیا۔ شہید انسپکٹر، ڈی ایس پی کے اہلخانہ کیلئے فنڈز میں ایک کروڑ روپے ، شہید ایس پی، ایس ایس پی کے اہلخانہ کیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اور شہید ڈی آئی جی یا اس سے اوپر رینک کے افسروں کے اہل خانہ کیلئے گھر خریدنے کا فنڈ 2 کروڑ روپے بڑھایا گیا ہے ۔ آئی جی عثمان انو رنے کہا فنڈز میں اضافے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے مشکور ہیں۔ اضافے سے اچھے گھروں کی خرید میں مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور شہدا کی فیملیز کو بہتررہائش گاہیں میسر آئیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں