سینیٹ،قومی اسمبلی کے اجلاس آج، اپوزیشن کی حکمت عملی تیار

سینیٹ،قومی اسمبلی کے اجلاس  آج، اپوزیشن کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے ۔ اجلاسوں میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے 26ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر اہم امور پر احتجاجی تقاریر کی جائیں گی ۔

دونوں اجلاسوں کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ایجنڈا جاری کردیا گیا ، رواں ہفتے ہونے والے اجلاسوں کیلئے اپوزیشن کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ،اجلاسوں کے دوران 26ویں آئینی ترامیم سمیت دیگر اہم امور پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں