پاکستان میں 9فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی:ذاکر نائیک

پاکستان میں 9فیصد لوگوں نے  مجھ پر تنقید کی:ذاکر نائیک

فیصل آباد (این این آئی)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے مجھ پر تنقید کی۔

اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ فرماتے ہیں کہ گروہ مت بناؤ، میرا مقصد لوگوں کو ملانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر مجھے خوشی ہوئی، اگر کوئی مجھ سے اختلاف رکھتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔ اللہ کی طرف بلانے والوں کے دل میں اللہ محبت ڈالتا ہے ، ہم مسلمانوں میں جو چیز یکساں ہے اس پرعمل درآمد کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں