الیکشن ڈھونگ تھے ، اسمبلی تحلیل ہونی چاہیے :عبدالغفور حیدری

الیکشن ڈھونگ تھے ، اسمبلی تحلیل  ہونی چاہیے :عبدالغفور حیدری

چناب نگر(نامہ نگار )جے یو آئی (ف)کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ تحریک انصاف کی باقی قیادت نے 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اتفاق کیا۔

 آئینی ترامیم کوئی مذاق نہیں ہوتیں ، ہم نے آئینی ترامیم جلدی میں پاس نہیں ہونے دیں، 65 آرٹیکلز پر جدوجہد کرکے ہم اسے 27 تک لائے ،ترمیم کا جو زہر تھا اسکو نکال باہر کیا۔ چناب نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پوری کوشش رہی کہ اس پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے ،ہم موقف پر قائم ہیں کہ گزشتہ انتخابات ڈھونگ تھے ،موجودہ اسمبلی تحلیل ہونی چاہیے اور ازسرنو صاف وشفاف الیکشن ہونے چاہئیں ، ضیا اور مشرف کے مارشل لاء میں خود مولانا فضل الرحمن جیل میں رہے ،اسٹیبلشمنٹ کا جو کردار ہے ہم اس کے مخالف ہیں اس سے سیاسی استحکام نہیں آئیگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں