اختر مینگل پرمقدمہ ، اختر لانگو شفیع مینگل کی گرفتاری کیخلاف ریلی

اختر مینگل پرمقدمہ ، اختر لانگو  شفیع مینگل کی گرفتاری کیخلاف ریلی

خضدار(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل پر مقدمہ اوررہنمائوں میر اخترحسین لانگو، شفیع مینگل کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

خضدار پریس کلب کے باہر ضلعی نائب صدر نوراحمد میراجی، جنرل سیکرٹری عبدالنبی، تحصیل صدر سفرخان مینگل، ڈسٹرکٹ سیکرٹری رشیدہ مینگل ودیگر رہنمائوں نے خطاب میں کہا ریاست بی این پی کو دیوار سے لگاناچاہتی ہے ،بلوچستان کے عوام کی آواز کو دبانا تباہ کن ہوگا۔ جھوٹی ایف آر آئی کاٹ کر ہمارا راستہ نہیں رو کا جاسکتا ،26 ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے ہمارے دو سینیٹرز کو اغوا کیاگیا۔ غیرجمہوری عمل کے باوجودالٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق ۔ حکومت نے ہمارے لیڈر پر جھوٹامقدمہ اور دو رہنمائوں کو گرفتار کرلیا۔ شرکا نے مقدمہ فوری واپس لینے اوررہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں