بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سٹرکوں پر نکلنا ہماری ذمہ داری ، علیمہ خان

 بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سٹرکوں  پر نکلنا ہماری ذمہ داری ، علیمہ خان

لاہور(سپیشل رپورٹر، سیاسی نمائندہ )تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے فارم 47 کے حکمران عوام کا جذبہ بانی پی ٹی آئی کے بارے جان چکے ہیں کہ جس طرح 8 فروری کو مینڈیٹ دیا وہ اب بھی جذبہ ،جوش اور جنون قائم ودائم ہے ۔

وہ گزشتہ روز تحریک انصاف لا ہور ر کی میڈیا کوآرڈینیٹر زیبا ناز سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر ر ہی تھیں ۔علیمہ خان نے کہا پاکستان کے عوام دھوکے اور جعلی مینڈیٹ والے چالباز نوسر باز اور حکومت کے نشہ میں  چور حکمرانوں سے بدلہ لینے کے لیے تیا ر ہیں اور اس گرتی دیوار کو دھکا دینے کے لیے یکمشت چاروں صوبوں کے عوام ان کو سمندر میں غرق کر دیں گے ۔علیمہ خان نے زیبا ناز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سٹرکوں پر نکلنا ہماری ذمہ داری ہے کیونکہ بانی پی ٹی آئی عوام کی جنگ لڑ رہا ہے اس لیے آپ کسی بھی حکومت کے دبائو کو قبول نہ کرتے ہوئے پورے پاکستان اور خصوصاً لاہور شہر میں نکلیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں