پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے اپنی کمزوریاں دیکھے ، تھنک ٹینک

 پی ٹی آئی احتجاج کے بجائے اپنی کمزوریاں دیکھے ، تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اندرونی مشکلات ہیں جس کی آوازیں مختلف جگہ سے آرہی ہیں، دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں میزبان مریم ذیشان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا۔

 کہ اس وقت احتجاج کی طرف جانے کی بجائے پی ٹی آئی کویہ دیکھنا چاہیے کہ ان کی کمزوریاں کیا ہیں، بانی پی ٹی آئی ودیگر رہنما گرفتار ہیں اس کے بارے سوچے ،؟میں یہی کہوں گا پی ٹی آئی کو اس وقت سوچ ،فکر،تجزیہ کی ضرورت ہے نہ کہ احتجاج کی۔ دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ احتجاجی عمل ایک خاص وقت میں نتیجہ خیز ہوتاہے ،اگر پی ٹی آئی احتجاج کو مسلسل  جاری رکھے گی تو اس کی صلاحیت،اہمیت کم ہوجائے گی،اس وقت پی ٹی آئی مشکلات سے دوچارہے ،پی ٹی آئی میں 5 اور6 گروپ ہیں جو کام کررہے ہیں،وہ اس وقت احتجاج کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت اندرونی کشمکش کا شکار ہے ، لیڈرز ایک دوسرے کے مقابلے میں ہیں، انکی قیادت ٹاپ لیڈرشپ کے مقابلہ میں کھڑی ہے ، انکی قیادت باہمی بداعتمادی کا شکار ہے ،اسٹیبلشمنٹ کی کوشش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ چھیڑا جائے بلکہ پی ٹی آئی میں گروپ بنادیئے جائیں۔ تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ پرابلم اس وقت پی ٹی آئی کی یہ ہے اس کا مقابلہ حکومت سے نہیں ہے ، پی ٹی آئی کا مقابلہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے ،پی ٹی آئی یہ سوچ رہی ہے کہ کسی جگہ سے ریلیف نہیں مل سکتا،اب انہوں نے عدلیہ سے امید یں لگا رکھی ہیں،اگر بشریٰ بی بی اور علیمہ خان سیاست میں آتی ہیں تو ممکن ہے بات مزیدبگڑ جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں