عمران خان مزید ڈیڑھ ماہ جیل میں رہ سکتے ہیں:جاوید ہاشمی

عمران خان مزید ڈیڑھ ماہ جیل میں رہ سکتے ہیں:جاوید ہاشمی

اسلام آباد (آئی این پی )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں بحران کے خاتمے کیلئے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،موجودہ حکومتیں ڈیڑھ دو ماہ ہی ہیں، ہوسکتا ہے۔

شہبازشریف بھی وزیراعظم نہ رہیں،ہماری مقتدرہ کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ہے ،بانی پی ٹی آئی عمران خان مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے پاکستان یا عدلیہ کے نظام کو کچھ نہیں دیا، بلکہ بہت کچھ چھین لیا ہے ، اس ترمیم کے بعد سپریم کورٹ سے توقعات کرنا کہ وہ قوم کے مسائل کو حل کرلیں گے اور لوگوں کو انصاف د ے سکیں گے تو یہ خلاف توقع بات ہوگی۔قاضی فائز عیسیٰ چلے گئے لیکن بہت ساری ایسی چیزیں کرگئے جو نہ ہوتیں تو بہتر ہوتا ۔ ایک 13ویں ترمیم بھی تھی، جو پڑی ہوئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں