نواز شریف کی لندن آمد پر طوفان بدتمیزی ،سیاست میں نفرت کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو جاتا: سعد رفیق

 نواز شریف کی لندن آمد پر طوفان  بدتمیزی ،سیاست میں نفرت کا  کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو جاتا: سعد رفیق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قومی سیاست میں نفرت، گالی گلوچ، جھوٹ، سازش اور منافقت کو محور بنانے کا کریڈٹ فرقہ عمرانیہ کو تشکیل دینے اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کو جاتا ہے ۔

ایکس پر بیان میں سعد رفیق نے نواز شریف کی لندن آمد پر طوفان بدتمیزی برپا کیے جانے کے ردعمل میں کہا پی ٹی آئی کے جملہ کارکن یا ووٹر نہیں بلکہ اندھے کلٹ فالورز ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’خود پی ٹی آئی کے معتدل لیڈر اور عہدیدار تواتر سے فرقہ عمرانیہ کی نفرت کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں