گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کرنا چاہئے :شیر افضل

گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے  الگ کرنا چاہئے :شیر افضل

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہی ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ میرے اہلخانہ سیاست میں نہیں ہوں گے۔

 ان کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں انہوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کر لیا، مخالفین کے منہ میں یہ بات نہیں ڈالنی کہ ایک صوبے نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کی۔شیر افضل نے کہا کہ دھرنے کے لیے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا، قیادت کے پاس احتجاج کے لیے منظم حکمت عملی نہیں ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے ، اس وقت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے غیر منظم ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے چیف جسٹس متوازن شخصیت ہیں، وہ جب وکیل تھے تب سے ان کی ایمانداری پر یقین ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں