بے حیا ایک پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو انہیں غیرت دلانا وقت کا ضیاع ، خواجہ آصف

 بے حیا ایک پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو  انہیں غیرت دلانا وقت کا ضیاع ، خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ عمران خان کا ٹولہ کہتا رہا وہ ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں۔

 لیکن وہ وقت پر ریٹائر ہوگئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’عمران خان کا ٹولہ کئی ماہ سے ٹی وی پروگراموں میں کہتا رہا کہ فائز عیسیٰ کا مقصد ملازمت میں توسیع ہے لیکن وہ ریٹائر ہو کر چلا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان میں شرم حیا ہوتی تو ڈوب مرنے کا مقام تھا، انہوں نے کہا کہ جب سارے بے حیا ایک ہی پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو غیرت دلانا بھی وقت کا ضیاع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں