کوٹ راد ھاکشن :کنٹینرموٹرسائیکل،گاڑی پر گر گیا،4افراد جاں بحق

کوٹ راد ھاکشن :کنٹینرموٹرسائیکل،گاڑی پر گر گیا،4افراد جاں بحق

قصور،پشاورر(نمائندہ دنیا،مانیٹرنگ ڈیسک)کوٹ رادھاکشن روڈ پر کنٹینر اَن لوڈ کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ پر گرنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔

تفصیل کے مطابق بلھے شاہ پیپر ملز کے باہر لوڈر کے ساتھ کنٹینر اُتارا جارہاتھا کہ لفٹر سے کنٹینر گر جانے سے قریب سے گزرنے والے موٹرسائیکل اور کیری ڈبہ پر سوار4 افراد کنٹینر تلے دب جانے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا، جسے ریسکیو 1122نے آپریشن کرکے لاشوں اور زخمی شخص کو بلھے شاہ ڈی ایچ کیوہسپتال قصو رمنتقل کردیا۔ اپرکوہستان میں بس کھائی میں گرنے سے 4 مسافر جاں بحق ، 15 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ بس اپرکوہستان کے علاقے شتیال میں کھائی میں گری ۔ بس میں خواتین بچوں سمیت 30 سے زائد مسافر سوار تھے ، 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ، حادثے کا شکار بس سکردو سے راولپنڈی جارہی تھی، اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسر، ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور مقامی رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں