مزید 5شہروں کیلئے پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں اضافہ

مزید 5شہروں کیلئے پراپرٹی  کے سرکاری ریٹس میں اضافہ

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے مزید 5 شہروں کیلئے پراپرٹی سرکاری ریٹس میں اضافہ کر دیا ، کراچی، لاہور، کوئٹہ، سرگودھا اور گوادر شامل ہیں۔ ایف بی آر نے 56 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس کی ویلیوایشن کی ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں عبداللہ ہارون اور ایئر فورس سوسائٹی میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 فی مربع فٹ، ایئر فورس سوسائٹی بلوچ کالونی میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 30000 فی مربع فٹ، اختر کالونی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1400 فی مربع فٹ، الفلاح سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1400 فی مربع فٹ، علی بستی میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 700 فی مربع فٹ، عسکری ون، ٹو اور تھری کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1100فی مربع فٹ ، عسکری فور کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 8200 فی مربع فٹ، عسکری فائیو کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 15000 فی مربع فٹ، ڈی ایچ اے ون سے سیون تک رہائشی پلاٹ کی قیمت 8200 فی مربع فٹ، ڈی ایچ اے سیون ایکسٹینشن کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 فی مربع فٹ اور ڈی ایچ اے ایٹ کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 7300 فی مربع فٹ قیمت مقرر کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں