اسلامپورہ:ڈیپارٹمنٹل سٹورپر دن دہاڑے لاکھوں کاڈاکا
لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)اسلامپورہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے دن دہاڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورلوٹ لیا، شہر میں چوری و ڈکیتی کی دیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا گیا۔
شادباغ میں نصراللہ سے اڑھائی لاکھ وموبائل ،ساندہ میں رفاقت سے 2لاکھ 30 ہزارو موبائل ،نولکھا میں یحیی سے 2لاکھ 25 ہزاروموبائل،غازی آباد میں وقار سے 2 لاکھ و موبائل ،گوالمنڈی میں احتشام سے 1لاکھ 90 ہزار وموبائل، گلبرگ میں اعجاز سے 1 لاکھ 60 ہزار وموبائل اوراسلامپورہ کے علاقے سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو دن دہاڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورسے 50 ہزار روپے اور لاکھوں کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو کو گن پوائنٹ پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتاہے جس نے شناخت سے بچنے کیلئے ماسک پہن رکھا تھا۔ جنوبی چھائونی اور مانگامنڈی سے گاڑیاں جبکہ مصطفی آباد، راوی روڈ اور لٹن روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔