پنجاب:مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار ، نوٹیفکیشن جاری
لاہور(دنیا نیوز)پنجاب حکومت نے مزدور کی کم سے کم ماہانہ اجرت 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ماہانہ اجرت شیڈول بھی جاری کردیا گیا، 32 ہزار روپے والا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔سیکرٹری خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے جولائی 2024 سے مزدور کو کم ازکم اجرت 37 ہزارملے گی۔یاد رہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت کی جانب سے مزدور کی اجرت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا، حکومت نے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا تھا۔