بچوں کی طرح ناراض ہوکرحکومت نہیں گراسکتے :قمرکائرہ
اسلام آباد (دنیا نیوز)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمرزمان کائرہ کاکہناہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے حکومت کے مشاورت نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ،ہم بچوں کی طرح ناراض ہو کر حکومت نہیں گراسکتے ، اس طرح حکومتیں نہیں چھوڑی جاتیں۔
قمر زمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب نے پانی کی تقسیم اور کئی ایشوز پرکئی بار تحفظات کا اظہار کیا، آئینی عدالت بنانے کا پیپلزپارٹی کا 2006 سے نعرہ تھا۔ملک کے حالات ایسے نہیں کہ ہم کوئی مسئلہ کھڑا کر دیں، مسلم لیگ ن کو اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے ۔