سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات بارے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پمز ہسپتال انتظامیہ

سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات بارے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پمز ہسپتال انتظامیہ

اسلام آباد(اے پی پی)پمز ہسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کے بارے میں چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 66 ملازمین جبکہ 36 شہریوں کو ایمرجنسی میں لایا گیا، بیان کے مطابق زیادہ تر افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ زخمی افراد کی طبی امداد جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں