یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر وکلا طلب

یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی  کی بعد از گرفتاری درخواست  ضمانت پر وکلا طلب

لاہور(عدالتی رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی. عدالت نے اگلی سماعت پر ملزموں کے وکیل کو طلب کر لیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن  جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کی. عدالت میں ملزمان کے وکیل کے جونیئر وکیل نے بتایا کہ ملزمان کے وکیل عدالت پیش نہیں ہو سکے ،سینئر وکیل اسلام آباد میں موجود ہیں. عدالت نے شاہ محمود کے کیس کی سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر راستے بند ہیں. عدالت کیس کی سماعت ملتوی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں