اسحاق ڈار کی بطورنائب وزیراعظم تقرر چیلنج
لاہور (کورٹ رپورٹر) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں شہری تنویر سرور نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت ، وزیر اعظم سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے اور جب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا انہیں کام کرنے سے روک دیا جائے ۔