پختو نخوا حکومت:ڈی چوک پر جاں بحق افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ زخمی کو 10 لاکھ دینے کی منظوری

پختو نخوا حکومت:ڈی چوک پر جاں بحق  افراد کے لواحقین کو 1 کروڑ   زخمی کو 10 لاکھ دینے کی منظوری

پشاور(این این آئی)مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سانحہ ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

 ڈاکٹر سیف نے کہا منظور شدہ پیکیج کے مطابق شہدا کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے ، ابتک جتنے شہدا کی تصدیق ہوچکی ہے انکے لواحقین کو ایک کروڑ دئیے جائیں گے ،مزید زخمیوں اور شہدا کی تصدیق کا عمل جاری ہے تصدیق پر انکے لواحقین کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں