اچھی پالیسیوں ، بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع :وزیراعظم

اچھی پالیسیوں ، بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع :وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وہ سعودی عرب کے دو روزہ دورے سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔

 وزیراعظم نے محصولات کے نفاذ کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کرنے اور ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن سے متعلق اہم کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر بھی زور دیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا ایف بی آر کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائزیشن کا کام مارچ 2025 تک مکمل ہوجائے گا۔شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے ۔سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیواینالیٹکس کی تنصیب کیلئے ڈیزائن کا کام بھی ہوچکا ہے ۔چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن اس ماہ کے آخر تک تیار ہوجائے گی۔وزیراعظم نے سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کی تنصیب جلد کرنے کی ہدایت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں