عرصے بعدعمران خان سے ملاقات مجھے گلے لگاکربوسہ لیا:شیخ رشید

عرصے بعدعمران خان سے ملاقات  مجھے گلے لگاکربوسہ لیا:شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدہے نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی سے مل کر بہت خوشی ہوئی،راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات ہوئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے بڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے گلے لگایا اور بوسہ لیا۔شیخ رشیدنے کہابانی پی ٹی آئی مجھے دیکھتے ہی میرے ساتھ بغل گیر ہوگئے ، ان سے کمرہ عدالت میں طویل گپ شپ ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں