پی ٹی آئی کو بڑے الائنس پرتوجہ دینی چاہیے :فواد
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بڑے الائنس کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب تک پی ٹی آئی،جے یوآئی، جماعت اسلامی،جی ڈی اے ،عوام پارٹی اکٹھے نہیں ہوتے حکومت کو بڑا ٹاکرا دینا مشکل ہوگا۔ عمران خان نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنادی ہے ، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی میں سیاسی لوگ شامل ہیں،اب حکومت کہتی ہے ہم مذاکرا ت نہیں کرنا چاہتے ،حکومت اب مذاکرات نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، مجھے امید ہے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی معاملات کو آگے بڑھائے گی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی نہیں چاہتے ۔محاذ آرائی حکومت کی طرف سے ہے ، حکومت نے پی ٹی آئی پر سختیاں کررکھی ہیں، افسوس یہ ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے پاس زیادہ آپشن بھی نہیں چھوڑے ،اب عمران خان محاذ آرائی کے ذمہ دار نہیں۔فواد نے کہا بشریٰ ، بانی کی رہائی کیلئے کوششیں کررہی ہیں، مجھے عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے ، اب بھی ان کا ساتھ دوں گا، سیاسی استحکام کیلئے حکومت کے پاس موقع ہے کہ مذاکرات کرے ۔