وزیر تجارت کا پا کستان بنگلہ دیش پرواز وں کی بحالی پر زور

 وزیر تجارت کا پا کستان بنگلہ دیش پرواز وں کی بحالی پر زور

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے وفد نے ملاقات کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں علاقائی تجارت کے فروغ اور معاشی انضمام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں جام کمال نے پاکستان کے علاقائی تعاون میں کلیدی کردار پر زور دیا ، وزیرتجارت نے پاکستان کو وسط ایشیا کے لئے گیٹ وے قرار دیا ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیا ۔ وفد میں شامل بنگلہ دیشی اراکین نے پاکستانی فیشن اور زیورات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ، وزیر تجارت نے بنگلہ دیشی اراکین کو لاہور کے فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کی دعوت بھی دی ۔بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانی غذائی اشیا، خاص طور پر پیاز اور آلو کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔  ملاقات میں ویزا پالیسی میں نرمی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔جام کمال نے سارک کے وفد کو نجی شعبے کے درمیان کاروباری تعلقات مضبوط بنانے کے لئے بی ٹو بی ملاقاتوں کی تجویز پیش کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں