مریدکے: 2مغوی نوجوان دوستوں کے ہاتھوں قتل
مریدکے ،کالاشاہ کاکو (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)مریدکے سے چار روزقبل اغوا ہونیوالے 2 نوجوان قتل ہو گئے ، گہرے دوست حقیقی بھائی قاتل نکلے ۔
حدوکے محلہ غوثیہ کالونی میں3ماہ قبل مقتولین اور ملزموں میں 1500کے لین دین پر جھگڑا ہوا تھا جسکی رنجش پر دو بھائیوں حماد اور نعمان نے اپنے دوستوں 19سالہ عبد الرحمن اور 24سالہ ابوہریرہ کو اغوا کر کے قتلِ کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے پہلی رات ہی مغویوں کو تشدد کا نشانہ بناکرپھندا دیکر قتل کر دیا جبکہ پولیس کو الجھانے کیلئے مغویوں کے گھروں میں اغوا برائے تاوان کی تصویریں بھیجتے رہے تاہم تھانہ صدر پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوملزموں کو گرفتار کیا تو انکے انکشاف پر مقتولین کی لاشیں مریدکے شیخوپورہ روڈ پر واقع گاؤں سیکھم کے کھیتوں سے برآمد کر لیں اور پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیں،ملزموں کے تیسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ گرفتار ملز م اور مقتولین شوز کا کاروبار کرتے تھے ۔ملزموں نے تیسرے نامعلوم ملزم سے ملکر لاشوں کو ٹھکانے لگایا ۔مقتول عبد الرحمن ٹانگوں سے معذور باپ رمضان کا اکلوتا بیٹا اور خاندان کا واحد کفیل تھا۔ڈی پی اوشیخوپورہ بلا ل ظفر شیخ کاکہناہے کہ ملزموں کو عبرتناک سزا دلائی جائیگی۔