اہم مقدمات میں فون ریکارڈ لینے میں غیرمعمولی تاخیر ،بے ضابطگیاں
لاہور (کرائم رپورٹر )اہم مقدمات میں فون ریکارڈ لینے اور وصول کرنے میں لاہور پولیس کی سنگین غفلت اور نااہلی سامنے آگئی۔
زیادہ تر کیسز میں انویسٹی گیشن افسران نے سی ڈی آرکی وصولی میں 40سے 50 دن تاخیر کی۔انویسٹی گیشن افسر 24گھنٹوں میں وصول کرنے کا پابند ہے ۔اپریل سے ستمبر تک لاہور پولیس کی جانب سے سی ڈی آر کی آڈٹ رپورٹ ہیڈ آفس نہیں بھجوائی گئی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس کی جانب سے گزشتہ آڈٹ پرتفتیشی افسروں کی نااہلی پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ۔متعدد کیسز میں سی ڈی آر اپلائی کرنے والے فارم پر تفتیشی افسرکی جانب سے تاریخ درج نہیں کی گئی اور ڈسپیچ نمبرجعلی پائے گئے ۔