ای بس سٹیشنز کیلئے درخت کاٹنے کی بجائے منتقل کرنیکی ہدایت
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں انسدادِ سموگ کیلئے کیس کی سماعت ، عدالت نے الیکٹرک بسوں کے سٹیشنز کی تعمیر کیلئے درختوں کی کانٹ چھانٹ کی بجائے منتقل کرنے کی ہدایت کردی ۔
جسٹس شاہد کریم نے قراردیاکہ سو سال سے لگے پرانے درخت ہماری خدمت کر رہے ہیں انہیں بچانا ضروری ہے ۔عدالت نے مزید کارروائی 13دسمبر تک ملتوی کردی ۔ہارون فاروق و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالت پیش ہوئے اورسموگ میں کمی کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے متعلق تحریری رپورٹ پیش کی اور کہانئے درخت لگا کر آلودگی چیکنگ کے آلات نصب کئے جارہے ہیں۔آئندہ سماعت پر زیر زمین پانی کے بچاؤ کیلئے اقدامات کی تفصیلات پیش کرینگے ۔