ڈاکوچورلاکھوں روپے ،زیورات اورقیمتی سامان لے گئے

ڈاکوچورلاکھوں روپے ،زیورات اورقیمتی سامان لے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز، 3موٹرسائیکلوں اور 2کاروں سمیت دیگرقیمتی سامان سے محروم کردیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے لیاقت آباد میں خرم سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں توقیر سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں حنیف سے 1 لاکھ35 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں التمش سے 1 لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی آباد میں باسط سے 1لاکھ 20 ہزار نقدی اور موبائل فون اورہڈیارہ میں طفیل سے 1 لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔چورفیکٹری ایریا اور نواب ٹائون سے کاریں جبکہ مزنگ، ٹبی سٹی اور اقبال ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں لے کر رفو چکر ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں