کاہنہ:سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی 4 بچوں کی ماں جھلس کر جاں بحق
کاہنہ(نمائندہ دنیا)سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے سے 4 بچوں کی ماں جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔
مختاراں بی بی گھر میں کھانا بنا رہی تھی کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی اور وہ بری طرح جھلس گئی ،لواحقین اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔