انٹرا پارٹی الیکشن کی چھان بین کے اختیار کیخلاف پی ٹی آئی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کی کاز لسٹ منسوخ ہونے سے الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کی چھان بین کے اختیار کیخلاف تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر خان کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایات کیلئے مہلت دی تھی،عدالت نے وفاقی حکومت کو تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت کی تھی ،درخواست میں الیکشن کمیشن کے انٹر اپارٹی الیکشن کے معاملا ت کی چھان بین اور احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے ۔