بھارتی ہندو یاتریوں کی 19 دسمبر کو پاکستان آمد میزبانی کیلئے انتظامات مکمل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)شری کٹاس راج میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارتی ہندو یاتری19 دسمبر کو واہگہ چیک پوسٹ کے راستے پاکستان آئیں گے ۔
ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے سکیورٹی ،رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ہندو یاتری19دسمبر کو گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کرینگے ،20 دسمبر کو کٹاس راج مندر جائینگے جہاں 21دسمبر کو مذہبی رسومات اداکی جائیں گی ۔ہندو یاتری 22 دسمبر کو چکوال سے واپس لاہور آئیں گے اور تین دن قیام کے بعد 25 دسمبر کو بھارت روانہ ہوں گے ۔